نئی دہلی،28؍دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ’گو کورونا، کورونا گو‘ کا نعرہ دینے والے مرکزی وزیر رام داس اٹھائولے نے اب ایک نیا نعرہ دیا ہے۔ اب انہوں نے ’نو کورونا، کورونا نو‘ نعرہ دیا ہے۔ انہوں نے یہ نعرہ کورونا وائرس کی نئی لہر کے لئے دیا ہے۔
اٹھائولے نے کہا کہ اس سے پہلے انہوں نے ’گو کورونا، کورونا گو‘ کا نعرہ لگایا تھا اور اب کرونا جا رہاہے،اب وہ کورونا وائرس کی نئی لہر کیلئے’نو کورونا، کورونانو‘ کا نعرہ لگاتے ہیں۔
بتادیں کہ کورونا کی نئی لہر کی وجہ سے برطانیہ میں نئے کیسز بڑھ رہے ہیں۔ پچھلے دنوں کرونا تناؤ برطانیہ میں پائے گئے تھے۔ برطانیہ میں پہلی کورونا لہر پائے جانے کے کچھ دن بعد ایک اور لہر وہاں پائی گئی۔
برطانیہ نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر جنوبی افریقہ سے آئی ہے۔برطانیہ میں پائے جانے والی ایک نئی کورونا لہر پر ہندوستان نے فوری طور پر فیصلہ لیا اور 31 دسمبر تک وہاں سے پروازوں پر پابندی کا اعلان کیا۔
اس کے علاوہ جاپانی حکومت نے برطانیہ میں کورونا لہر کے پائے جانے کے بعد احتیاطی اقدام کے طور پر تمام غیر ملکی شہریوں کے داخلے پر عارضی پابندی کا اعلان کیا ہے۔ پابندی کا اطلاق ان غیر ملکیوں پر ہوگا جو جاپان سے نہیں ہیں۔